اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب پر پاکستانی وفد کا جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ

10:04 PM, 27 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب پر پاکستانی وفد نے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں   خطاب کے بعد جیسے ہی اسرائیلی وزیراعظم  اپنے خطاب کیلئے پہنچے، پاکستانی وفد نے اپنا احتجاج عالمی فورم پر ریکارڈ کروادیا۔

جیسے ہی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا خطاب شروع ہوا تو مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے بھی واک آؤٹ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مابق  نیتن یاہو کےاسٹیج پر آتے ہی درجنوں سفارتکار جنرل اسمبلی ہال سے باہر نکل گئے۔

مزیدخبریں