کوئلہ کان میں پتھر لگنے سے کان کن جاں بحق

دکی (پبلک نیوز) مقامی کوئلہ کان میں پتھر گر کر سر پر لگنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق کان کن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا تھا۔ زخمی کان کن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق کان کن کی شناخت ذبیح اللہ ولد عین الدین قوم توخئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن مٹی تلے دب کر جاں بحق ہو گیا. نعش کو مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکالا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں