’آپ بے بس ہیں‘ پرویز الہیٰ نے راجہ بشارت کو چپ کرا دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ ریسکیو 1122 کے معاملے پر حکومت پر برس پڑے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے غصے میں کہا کہ اپ سب کو مبارک ہو میری کوششیں ہار گئیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ریسکیو کے معاملے پر آپ سب جیت گئے میں ہار گیا آپ کو مبارک ہو۔ ضیاء الحق کے دور سے میں چلا آرہا ہوں یہ کوئی طریقہ نہیں ہاوس چلانے کا۔ ریسکیو والے کورونا کے مریض کو لیکر جاتے رہے۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جس مریض کو گھر والے ہاتھ نہیں لگاتے تھے اس کو ریسکیکو والے لیکر جاتے رہے۔ بیو کریٹ ایسا نقشہ پیش کریں گے تاکے انکے چونگل نہ نکل سکیں۔ ہمیں اس ہاؤس میں نہیں بیٹھانا چائیے ہم لوگوں کی زندگی نہیں بچا سکتے۔ کچھ بیوکریٹ ہیں جو ریسکیو 1122 کی مخالفت کر رہے ہیں۔ میں کسی کی بات نہیں سنو گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ راجہ بشارت صاحب آپ بھی بے بس ہیں۔ سپیشل کمیٹی کا اجلاس کل ہی بلائیں۔ میں اس کمیٹی کو خود ہیڈ کروں گا۔ میں نے کمیٹی میں تمام بیوروکریٹ کو بلایا تھا مناسب نہیں سمجھتا کہ نام لوں لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نام لینا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں