پاکستان فٹبال فیڈریشن کا تنازع حل کرانے کی کوششیں

08:10 AM, 28 Apr, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان فٹ بال پر فیفا کی پابندی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا تنازع حل کرانے کی کوششیں۔

پی ایف ایف اشفاق گروپ نے نارملائزیشن کمیٹی کے ساتھ مشروط مذاکرات کے لیے رضا مندی کا عندیہ دیدیا۔ انجینئر اشفاق گروپ کے نائب صدر سردار نوید حیدر کے ذریعے شرائط بھجوا دی گئیں۔ شرائط میں درج ہے کہ ہر گروپ کا ایک ایک نمائندہ نارملائزیشن کمیٹی میں شامل کیا جائے، پی ایف ایف کے انتخابات 2021 کے آئیں کے مطابق کروائے جائیں، تمام انتخابی قواعد پی ایف ایف قوانین کے مطابق بنائے جائیں۔

شرائط کے مطابق 2015 کی سکروٹنی کے مطابق کلبوں کی جانچ پڑتال کی جائے، تمام ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے انتخابات 30 جولائی تک کروائے جائیں۔ علاقائی ایگزیکٹیو کمیٹیوں کے انتخابات 15 اگست تک کروائے جائیں۔ رواں برس 15 ستمبر تک پی ایف ایف کے انتخابات کروائے جائیں۔ نارملائزیشن کمیٹی کو یہ شرائط قبول ہوں تو انجیئر اشفاق گروپ فیفا ہاوس کا چارج نارملائزیشن کمیٹی کو سونپنے کو تیار ہے۔ عید کے فوری بعد معاملات حل کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں