برٹنی سپیئرز نے اپنےوالد کیخلاف کیس کیوں دائر کیا؟

08:40 AM, 28 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: برٹنی سپیئرز اپنے والد کے خلاف کیس میں عدالت پیش ہونگی، عدالت نے انکے والد کو انکا نگران مقرر کر رکھا ہے تاہم گلوکارہ کا کہنا ہے کہ انکی ذہنی حالت ٹھیک ہے انکی نگرانی انکے والد سے واپس لی جائے. 39 سالہ امریکی پاپ گلوکارہ 'فری برٹنی' آن لائن مہم کا بھی حصہ ہیں۔ جو اس مقصد میں انکی حمایت کرتی ہے۔ 

گلوکارہ کے وکیل نے کہا کہ برٹنی سپیئرز اپنے والد کے اپنے معاملات پر قابو پانے کی قانونی لڑائی میں عدالت میں بات کریں گی۔ 39 سالہ امریکی پاپ گلوکارہ مداحوں کی جانب سے شروع کی جانے والی 'فری برٹنی' آن لائن مہم کا بھیحصہ ہیں، جو یقین رکھتے ہیں کہ انکی سرپرستی کے  قانونی فیصلے کو ختم کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ کے والد جیمز سپیئرز اپنی بیٹی کی ذہنی صحت سے متعلق خدشات کے سبب 2008 سے قانونی طور پر اُن کے نگران رہے ہیں جبکہ برٹنی اپنی ذات کی نگرانی کے لیے جیمز کی نگران کی حیثیت سے واپس تقرری کے سخت خلاف ہیں۔ ایک جج نے فروری میں فیصلہ دیا تھا کہ برٹنی سپیئرز کے والد اور بسمر ٹرسٹ پاپ اسٹار کے مالی معاملات کی نگرانی کریں گے یہ کیس تاحال جاری ہے۔ ایک قانونی نگران عام طور پر ایسے افراد پر لگایا جاتا ہے جو ڈیمینشیا یا دیگر ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اپنے فیصلے خود کرنے سے قاصر ہوں۔ جیمی سپیئرز کے وکلاء کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے مالی معاملات سنبھالنے کا بہترین کام کیا ہے۔

گزشتہ 13 سال سے برٹنی سپیئرز والد کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتیں، یہاں تک وہ کسی شو میں پرفارمنس یا کسی مرد سے تعلقات بھی اپنے والد کی مرضی سے استوار کرنے کی پابند ہیں۔

مزیدخبریں