’’بشیر میمن کے انکشافات انتہائی شرمناک ہیں‘‘

08:55 AM, 28 Apr, 2021

اویس
لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کے ہوشربا انکشافات نے میرے دیرینہ موقف کی تصدیق کر دی ٗ بہت پہلے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ قائم ہے جو مسلم لیگ (ن) کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنانے اور اس کے قائدین کو جیل بھجوانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بشیر میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت اور احتساب کے نام پر جاری ڈھونگ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ٗ بشیر میمن کے عمران نیازی کے بارے میں انکشافات انتہائی شرمناک، تشویشناک ، افسوسناک اور قابل مذمت ہے ٗیہ فسطائیت اور منتقم مزاجی کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات کرائی جائیں ٗملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ٗیہ ہے غداری، دیدہ و دانستہ اپنے ہی ملک کو افراتفری اور انتشار کا شکار کرنا ٗان انکشافات سے یہ بھی تصدیق ہوئی کہ آپ نے بائیس کروڑ کے ملک کو اپنی انا، ضد اور انتقامی سوچ و بغض کی بھینٹ چڑھا دیا۔
مزیدخبریں