’’عید کی خریداری میں پیاروں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں‘‘

09:01 AM, 28 Apr, 2021

اویس
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰٰ وہاب نے کہا ہے کہ عید پھر آئے گی ٗاگر کوئی بچھڑ گیا تو وہ عید اور رمضان پھر نہیں آئے گا ٗشہریوں کو حکومت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے ٗشہریوں سے گزارش ہے ایک سال سہری افطار کی دعوتوں کو ترک کیا جا سکتا ہے ٗگھر میں بیٹھ کر عوام دعا کریں، اللہ عالم انسانیت کو اس وباء سے تحفظ دے ٗیہ کام گھر میں بیٹھ کر کیا جا سکتا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہر وقت تحریک انصاف کے دوست شوگر کے حوالے سے بات کرتے تھے کہ سب کچھ اومنی گروپ کی وجہ سے ہوتا ہے ٗاسی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے بڑا اسٹیک جہانگیر ترین کا ہے ٗاسی میں خسرو بختیار اور موہنس الہی کی شوگر ملز کا زکر ہے ٗاگر چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو سب سے زیادہ فائدہ بھی سب سے بڑے اسٹیک رکھنے والے کو ہوگا ٗقیمتیں جب 80 روپے پر گئیں تو اعلان خان نے نوٹس لیا ۔انہوں نے کہا کہ پھر بھی چینی کی قیمتیں بڑھتی رہیں ٗصرف نوٹس اور اعلان ہے، کام زیرو ہے ٗ24 گھنٹوں سے میں دو سو سے زائد افراد جان سے گئے ٗکورونا سے اموات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے صورتحال کتنی خراب ہے ٗہم سب کو فیصلہ کرلینا چائیے زندگی رہی اگلے سال انشاء اللہ رمضان پھر آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کی شاپنگ کے لئیے لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں ٗ سماجی فاصلہ قائم کریں ٗغیر ضرورہ طور پر گھروں سے نہیں نکلیں، ماسک پہنیں ٗایک لاکھ 17 پاکستانی ویکسینیٹ ہوئے یہ ایک اچھی ڈویلپمنٹ ہے ٗاس عمر کا ٹوئیٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پابندیاں ختم کرنا شروع کی ہیں اسکے بعد یہ نمبر اچھا ہوا ہے ٗجو پاکستانی ویکسین لگوانا چاہتا ہے اسکو مہیہ ہونی چائیے ٗوفاق سے درخواست ہے عمر کے قدغن کو ختم کیا جائے ٗوفاق سے درخواست ہے ویکسین کی سپلائی کو ممکن بنایا جائے ٗسپلائی کے مسائل کو وفاق ٹھیک کرے۔
مزیدخبریں