’’فرخ حبیب کو بھی وزیر مملکت بنا دیا گیا ‘‘

09:09 AM, 28 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی کابینہ میں ایک اور نام کا اضافہ ٗرکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر ٗوزیر اعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت بنانے کی منظوری دیدیپاکستان تحریک انصاف میں وزرا ٗ معاون خصوصی اور مشیران کی ایک فوج ظفر موج ہے اور اب اس میں ایک اور نام کا اضافہ کر دیا گیا ہے ٗ اس بار رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ انہیں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے فرخ حبیب کو وزیر مملکت بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے بعد صدر مملکت کل صبح 10 بجے فرخ حبیب سے وزیر مملکت کا حلف لیں گے ٗاس حوالے سے کابینہ ڈویژن کو ایوان صدر سے آگاہ کردیا گیا ٗوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سینیٹر فیصل جاوید نے فرخ حبیب کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہش کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیؒں گے ٗ فرخ حبیب فیصل آباد سے عابد شیر علی کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
مزیدخبریں