دبئی(پبلک نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پانچ پوائنٹس ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔
نئی جاری ہونے والی بیٹسمینوں کی فہرست میں محمد رضوان دسویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہو گئی ہے۔ بابراعظم دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ایرون فنچ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ بالرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمشی جبکہ آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔