اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز آئندہ ماہ سےہو گا۔ این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کین سائنو کی ایجاد کردہ کورونا ویکسین این آئی ایچ میں تیارہوگی۔ این آئی ایچ میں کین سائینو سنگل ڈوزکورونا ویکسین تیار کی جائےگی۔ مقامی تیارسنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کےآخر میں دستیاب ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سےتیارکرے گا۔ ویکسین کی تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی فراہم کرے گی۔ این آئی ایچ کے ماہرین کی کورونا ویکسین سازی کی تربیت جاری ہے۔ کین سائنو ٹیم پاکستانی ماہرین کو ویکسین سازی کی تربیت دے رہی ہے۔ پہلا کورونا ویکسین بیچ چینی ماہرین کی موجودگی میں تیار کیا جائے گا۔