پی ڈی ایم کے عہدوں میں اہم تبدیلی

02:58 PM, 28 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے عہدوں میں اہم تبدیلی کر دی گئی۔ حافظ حمد اللہ پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے حافظ حمد اللہ کی تقرری کی منظوری دے دی۔ حافظ حمد اللہ نے سیکرٹری اطلاعات پی ڈی ایم کا چارج سنبھال لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل (اے این پی) کے میاں افتخار پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔ اے این پی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں