پبلک نیوز: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دنیا کے تمام ممالک حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ عالمی وبا کے سد باب کے لیے قطر نے بھی اہم فیصلہ لیتے ہوئے 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کی جانب سے جنوبی ایشیا میں اٹھنے والی تیسری لہر کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ مزید تین ممالک پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
دیگر ممالک میں نیپال، فلپائن اور سری لنکا شامل ہیں۔ دوحہ کی جانب سے عائد کردہ نئی پابندیوں کے مطابق قطر آنے والے مسافروں کو ہوٹلوں میں قرنطینہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ قطر کی قومی ایئر لائن کی جانب سے بھی جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان کے لیے فضائی آپریشن بند کر دیا ہے۔