2021 کی پہلی سہ ماہی، ایف ایف سی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

04:50 PM, 28 Apr, 2021

شازیہ بشیر

فوجی فرٹیلائزر کمپنی ( ایف ایف سی) نے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے لیے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایف ایف سی کو پہلی سہ ماہی میں 5.82 بلین روپے کا منافع ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے سال کے مقابلہ میں ایف ایف سی کا منافع 36 فیصد سے زیادہ تھا۔ ایف ایف سی نے پہلی سہ ماہی کے لیے فی شیئر 3.50 روپے کے پہلے عبوری منافع کا بھی اعلان کیا۔ ایف سی سی نے 123 فیصد مجموعی کار گردی پر چلتے ہوئے 21.59 بلین روپے کا سیلز ریوینیو حاصل کیا۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کمپنی کوویڈ 19 کے مساعد حالات میں بھی ملازمین کے لیے صحت اور حفاظت کے معیار کو برقرار رکھا۔

مزیدخبریں