پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،29 اپریل 2021
09:57 PM, 28 Apr, 2021
سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش، وزیر اعظم عمران خان کا خیر مقدم، امت مسلمہ کے لیے اہم اقدام قرار دے دیا۔پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے سائنسدانوں نے ملکی وسائل سے پہلا آئی سی یو وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے۔ ڈریپ نے استعمال اور تیاری کی منظوری دے دی ہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جنرل ر لائڈ آسٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کا باہمہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ترکمانستان میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب، ترکمانستان کی قیادت اور عوام کو آزادی کے 30 سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی، ترکمانستان کی مثبت غیر جانبدارانہ حکمت عملی کی تعریف کی۔کورونا وائرس کا پھیلاؤ کے پیش نظر قطر نے 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی۔ جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، فلپائن اور سری لنکا شامل ہیں۔