ٹرانسپورٹرز کو پردیسیوں سے مختص کردہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے، سی ٹی او لاہور
07:26 AM, 28 Apr, 2022
لاہور (ویب ڈیسک ) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کیلئے اپنے گھروںکو جانے والے مسافروں سے اوورچارجنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی. ٹرانسپورٹرز کو مختص کردہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے ۔ منتظر مہدی کی جانب سے تمام وارڈنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈرائیورز اور مالکان کو گاڑی میں کرایہ نامہ نصب کرنے کی بھی ہدایت کی جائے، اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کردیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پردیسیوں کی محنت کی کمائی پر کسی صورت شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہوگی. گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے والوں کےخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی. سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو مختص کردہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے . لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ ،شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک، گجومتہ سمیت 10 مقامات پر اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کےخلاف ٹیمیں تعینات کی جائیں. انہوںنے سرکل افسران کو ٹرانسپورٹرز سے میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت کی. شہری شکایت کےلئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں ۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ پردیسوں کی باآسانی واپسی کےلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی ۔