نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا
10:32 AM, 28 Apr, 2022
قومی احتساب بیورو ( نیب) نےفرحت شہزادی عرف فرح خان کیخلاف انکوائری شروع کردی. تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کو فرح خان کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا. فرحت شہزادی عرف فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر انکوائری شروع ہوگئی. ترجمان کے مطابق 2018 کے بعد فرح خان کے اثاثوں میں مبینہ طور پر اضافہ ہوا ہے۔ 3 سال کے دوران فرح خان کے اکاؤنٹ میں 847ملین روپے آئے، یہ رقوم فرح خان کی اکاؤنٹس سٹیٹمنٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ نیب ذرائع کے مطابق رقوم مختلف اوقات میں فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئیں اور فوری نکال لی گئیں، تفتیشی حکام کے مطابق اس دوران فرح خان نے 9 بار امریکا ، 6 بار یو اے ای کے دورے بھی کئے.