27 رمضان المبارک کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان
04:22 PM, 28 Apr, 2022
کراچی : سندھ بھر میں 27 رمضان المبارک کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے شب قدر کے موقع پر 27 رمضان المبارک کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے،اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 29 اپریل کو سندھ بھر کے سرکاری و بجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ سیکریٹری تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ 27 رمضان المبارک کوعام تعطیل کرنے کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔