انتخابات کےلیے فنڈز ملے نہ سکیورٹی،الیکشن کمیشن
01:47 PM, 28 Apr, 2023
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے ۔ْ رپورٹ کے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشنز کے لئے فنڈز نہیں ملے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے فنڈز نہ ملنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے ۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 27 اپریل تک فنڈز منتقل کرنے کا حکم دے دیاتھا۔