استنبول سے اسلام آباد جانے والے طیارہ کا واش روم دوران پرواز لیک کرگیا
10:23 PM, 28 Apr, 2023
قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی استنبول سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ٹوائلٹ لیک کر گیا۔ ذرائع کے مطابق استنبول سے اسلام آباد جانے والے طیارہ کا واش روم دوران پرواز لیک کرگیا ،طیار ے میں گند اپانی پھیل گیا،جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کے عملہ نے واش روم لیکج کی لاگ بک میں انٹری بھی کردی ۔