گندم درآمد سکینڈل ، بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانہ کو 1 ارب ڈالر کا نقصان

04:27 PM, 28 Apr, 2024

حیدر منیر

(ویب ڈیسک)  گندم درآمد سیکنڈل پرائیویٹ سیکٹر کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانہ کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہوا۔ نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے وافر گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ 87 ہزار ٹن گندم در آمد کی اجازت مانگی   ۔

ذرائع نے بتایا کہ   ای سی سی نے یہ گندم کی درآمد کی باقاعدہ منظوری دی،  نجی شعبے کو گندم درامد کرنے کی اجازت دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق   نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے پہلے 10 لاکھ گندم درآمد کرنے کی سمری تیار کی تھی  ، وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے  ہر کسی کو گندم منگوانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  یکم اپریل 2024  تک 43 لاکھ ٹن گندم  حکومت کے پاس موجود تھی ، مارچ میں سندھ میں گندم کی نئی فصل آنے سے گندم درآمد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔

ذرائع کے مطابق   نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی بیورو کریسی کے غلط فیصلے سے ایک ارب ڈالر کے زرمبادلہ ضائع ہوا، نگران حکومت کی غلط حکمت عملی سے گندم کے کاشت کار رل گئے ۔

مزیدخبریں