شاہد کپور کوتھپڑمارتے رک گئی،کیارا اڈوانی نے حیران کن وجہ بتا دی

06:44 PM, 28 Apr, 2024

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ کے دوران انہیں شاہد کپور کو تھپڑ مارنے کا دل کررہا تھا۔

ٹاک شور کافی ود کرن میں گفتگو کرتے ہوئے فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے دلچسپ لمحے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ ایک سین میں شاہد کپور کے جوتوں کو لیکر میکرز نے 8 گھنٹوں تک کا انتظار کروایا تھا، اتنا وقت صرف جوتوں کو دینے کے بعد مجھے ایک بار شاہد کو تھپڑ مارنے کا دل کیا‘‘ اداکارہ کی بات سن کے کرن جوہر بھی ہنس پڑے۔

سال 2019 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ کی کبیر سنگھ تیلگو فلم ارجن ریڈی کا ریمیک تھی، اس فلم میں شاہد کپور کیساتھ کیارا اڈوانی کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا تھا۔

68 کروڑ بھارتی روپوں میں بننے والی فلم نے باکس آفس پر 370 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا اور 2019 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل تھی۔

مزیدخبریں