(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا۔
گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے ہرا دیا تھا اور سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی تھی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں 178 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے اوور میں مجموعی طور پر 50 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بولر ہیں۔ ان کے بعد دوسری نمبر پر بھارت کے بھووینشور کمار ہیں ، انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں مجموعی طور پر 43 وکٹیں پہلے اوور میں لیں۔