پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 28 اگست 2021
04:39 AM, 28 Aug, 2021
پاکستان میں مہلک کورونا وائرس نے مزید 120 جانیں لے لیں، عالمی وبا کے کیسز میں مسلسل بدترین اضافہ جاری ، صوبہ سندھ میں صورتحال سب سے خطرناک ، کورونا وبا کے کیسز کی شرح گزشتہ روز بھی سات فیصد کے قریب رہی ۔ امریکاکا ننگرہارمیں داعش جنگجوؤں پرڈرون حملہ،امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے داعش کی قیادت پر حملوں کا حکم دیا تھا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ فریق نہیں، ہمارا مقصد پرامن اور خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد فراہم کرنا ہے، آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، انجیلا ایگیلر نے کابل سے انخلاء آپریشنز میں خصوصی مدد پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف سے برطانوی انٹیلی جنس چیف کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم علاقائی وعالمی امور پر بات چیت، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن افغانستان کےلئے کوشاں ہے،برطانوی انٹیلی جنس چیف نے قیام امن میں پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں جو بھی سرمایہ کاری کی، پاکستان کو نقصان پہنچانے کےلیے کی، بھارت کا کردار منفی رہا، این ڈی ایس نے را کی مدد کی، فوج، افغان حکومت اور عوام کے ذہنوں کو زہرآلود کیا گیا، بھارت کا اثر خطے اور افغانستان سے ختم ہوگا، پاکستان کا افغان مسئلے پر مثبت کردار رہا ہے۔