ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی نے مرغا بنا کر ڈنڈے مارے ہیں

07:07 AM, 28 Aug, 2021

اویس
ملبورن (ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے کورونا سے مقابلہ کرتے ہوئے قرنطینہ کے دوران اپنے فینز سے مدد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے میں آپ کو موٹیویٹ کرتا ہوں اسی طرح آپ بھی مجھے موٹیویٹ کریں، چار دن سائیکل چلا کر ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی نے مرغا بنا کر ڈنڈے مارے ہیں، اتنا ترش ہوا ہوں میں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ اب میں نے بائی سائیکل لے لی ہے، قرنطینہ کا تیسرا دن ہے، یہ میں نے ویٹس رکھے ہیں نیچے، ساتھ میں میں کرنچز کروں گا، 45 منٹ بائی سائیکل، پھر کرنچز، پھر ویٹس، ریڈی ٹو گو، یہاں پر ہیلتھ نرس ہر روز مجھے فون کرتی ہے، مینٹل ہیلتھ نرس ہر دن فون کرتی ہے۔ https://twitter.com/wasimakramlive/status/1431458522705760257 انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مشکل ہے، آپ لوگوں کے پاس کوئی معذرت نہیں ہونی چاہئے، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ شنیرا نے مجھے بہت موٹیویٹ کیا ہے، پہلے دو دن میں بہت ڈاؤن رہا تھا، لیکن اب میں روزمرہ روٹین کی طرف واپس آرہا ہوں، میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کے پاس بھی ایسی معذرتیں نہ ہوں۔
مزیدخبریں