لاہور میں بے لباس ہوکر خواتین کو ہراساں کرنے والا پکڑا گیا

09:33 AM, 28 Aug, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز ) شادمان کے علاقہ میں بس سٹاف پر خواتین کے سامنے کپڑے اتار کر سرعام نازیبا حرکت کرنے والا اوباش نوجوان ٹریفک وارڈنز نے گرفتار کر لیا، عبدالشکور نامی سے ملزم کیخلاف تھانہ شادمان میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق سنیئر ٹریفک وارڈن ثنا اللہ پٹرولنگ آفیسرز عنصر اور فاروق کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے موجود تھے جب انہوں نے دیکھا کہ شادمان کے بس سٹاپ پر ایک شخص موٹر سائیکل پر آیا اور اس نے وہاں موجود خواتین کے سامنے کپڑے اتارے اور بے لباس ہو کر نازیبا حرکات شروع کر دی جس پر خواتین نے ہراساں ہو کر چیخ و پکار شروع کر دی ۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے اس شخص کو بڑی مشکل سے قابو کیا اور اس کی شناخت معلوم کی تووہ اوکاڑہ کا رہائشی نکلا اور ان کا نام عبدالشکور معلوم ہوا، ملزم کو تھانہ شادمان لے جایا گیا جہاں پر اس کیخلاف دفعہ 509-II کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
مزیدخبریں