شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ویڈیو جاری
12:00 PM, 28 Aug, 2021
راولپنڈی ( پبلک نیوز) غازیوں کے عزم مصمم اور ان کے اہلخانہ کی ثابت قدمی کو سلام، شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ویڈیو جاری۔ یوم دفاع و شہدا کی مناسبت ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شُہداء، غازی اور اُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام پیش کرتے ہیں۔ شُہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں۔ غازیوں کے عزم مصمم اور ان کے اہلخانہ کی ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پانی کی سیاہ گہرائیوں میں فرض کی ادائیگی کے لیے اترنے والا بلاشبہ ہمارے عزت و احترام کا حقدار ہے۔ شہدا اور غازیوں کو خراج پیش کرنے کے لئے ویڈیو جاری کر دی گئی۔ یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے شہداء، غازیوں اور ان کی فیملیز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختصر دورانیے کی ویڈیوز جاری کرنے کا سلسلہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں دوسری ویڈیو جاری کر دی گئی۔ دوسری ویڈیو میں دفاع وطن میں غازیوں کے عزم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔