منڈی بہاؤالدین: سرکاری ہسپتال کا سویپر ڈاکٹر بن بیٹھا

01:00 PM, 28 Aug, 2021

شازیہ بشیر
منڈی بہاؤالدین ( پبلک نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال انتظامیہ کی غفلت، سینیٹری اسٹاف سویپر ہسپتال میں ڈاکٹر بن بیٹھا۔ سویپر مریضوں کا علاج بھی کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں انسانی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جانے لگا۔ سینیٹری اسٹاف سوئیپر مریضوں کا علاج کرنے لگا۔ سوئیپر کی جانب سے مریض کو ڈرپ لگانے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں سوئیپر کو وارڈ میں زیر علاج مریض کو ڈرپ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر سی ای او ہیلتھ نے نوٹس لے لیا۔ سی ای او ہیلتھ الیاس گوندل کا کہنا ہے کہ معاملہ کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل میو ہسپتال میں بھی ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس میں ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ نے 80 سالہ مریضہ کا آپریشن کر دیا تھا۔ خون نہ رکنے کی وجہ سے گھر جا کے پیٹاں بھی کرتا رہا تھا۔
مزیدخبریں