سینیٹر کرشنا کماری نے بلاول بھٹو کے ہاتھ پر راکھی باندھ دی
07:12 PM, 28 Aug, 2021
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مذہبی ہم آہنگی کی ایک اور مثال قائم کر دی ہے۔ سندھ کے پسماندہ علاقہ ننگر پار کی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی پی پی پی کی سینیٹر کرشنا کماری سے ہندو برادری کے مذہبی تہوار رکشا بندھن پر اپنے ہاتھ راکھی بندھوا لی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سینیٹر کرشنا کماری کی جانب سے رکشا بندھن کی نسبت سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو راکھی باندھنے کی ویڈیو شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینیٹر کرشنا کماری کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر اختیار کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو راکھی باندھ رہی ہیں۔ دونوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔