ترکی، امارات کے بعد آذربا ئیجان کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
08:55 AM, 28 Aug, 2022
ترکی اور یواےای کے بعد اب آذربا ئیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آذربا ئیجان بھی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مداد کیلئے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر آذربا ئیجان کا کہنا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی۔امداد کی فراہمی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آذربا ئیجان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ نے بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا برطانیہ 40 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا۔