ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

01:34 PM, 28 Aug, 2022

احمد علی
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے. بھارت نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں‌عبور کیا.بھارت کی جانب سے کے ایل راہل صفر پر نسیم شاہ کی بال پر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی اور جڈیجا نے 35، 35 رنز بنائے جبکہ روہت شرما 15 رنز بنا سکے. یادیو 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے ،ہارڈک پانڈیا نے 17 گیندوں پر 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی. پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،پاکستان نے بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیاتھا. قومی ٹیم 147 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کرنے کے بعد قومی ٹیم کو 15 رنز پر پہلی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جب بابر اعظم پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 42 کے مجموعے پر فخر زمان کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ دونوں نے 10، 10 رنز بنائے۔ تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد نے 45 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جہاں 87 کے مجموعے پر افتخار احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنانے کے بعد 96 پر جبکہ 2 رنز بنانے والے خوشدل شاہ 97 پر پویلین لوٹے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ابتدائی پانچوں کھلاڑی شاٹ گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی گیند بازوں نے پاکستان کے ہارڈ ہٹرز کی بھی ایک نہ چلنے دی آصف علی 9 رنز بنانے کے بعد آسان کیچ دے کر آؤٹ ہوئے تو محمد نواز ایک رن بنا کر کٹ مارتے ہوئے کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جو 128 کے مجموعے پر 10 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر نسیم شاہ بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ہاردیک پانڈیا نے بھی 3 اہم وکٹیں لے کر پاکستانی بولنگ لائن کو نقصان پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں شاہنواز ڈھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز بنا کر جبکہ حارث رؤف نے 7 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ٹیم کو 147 کے ٹوٹل پر پہنچایا جہاں قومی ٹیم آل آؤٹ ہوئی۔
مزیدخبریں