رشبھ پنت کو بھارتی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا

02:07 PM, 28 Aug, 2022

احمد علی
ایشیا کپ 2022 میں ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہے۔ ٹیم انڈیا اس میچ میں پہلےباولنگ کرے گی۔ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے خلاف اس زبردست میچ میں ایک مضبوط ٹیم کو میدان میں اتارا ہے۔ ساتھ ہی پلیئنگ 11 میں کچھ چونکا دینے والے فیصلے بھی دیکھنے میں آئے ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے اس میچ میں ایک بڑے میچ ونر کھلاڑی کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔ ٹیم کے مضبوط کھلاڑی رشبھ پنت اس میچ میں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کی جگہ دنیش کارتک وکٹ کیپنگ کرتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ فاسٹ باولر حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن وہ پاک بھارت میچ میں دستیاب نہیں۔ پاکستانی ٹیم کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی۔ بھارتی ٹیم کپتاب روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، روندر جدیجہ، بھونیشور کمار، اویش خان، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔
مزیدخبریں