ایمان مزاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

05:03 PM, 28 Aug, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ایمان مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری کو کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا ، ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس ایمان مزاری کو لے کر روانہ ہو گئی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے 20 اگست کو سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتارکرنے کی تصدیق کی تھی۔پولیس نے ایمان مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ اس حوالے سے ان کی والدہ اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے الزام عائد کیا تھا کہ خواتین پولیس اورسادہ کپڑوں میں ملبوس افراد میری بیٹی ایمان مزاری کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔
مزیدخبریں