امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری،آج پھر مہنگا
06:51 PM, 28 Aug, 2023
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 302 روپے پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کی مندی ہوئی، 100 انڈیکس 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 9 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کاروبار کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 313 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 90 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 202 میں مندی ہوئی۔