لیسکو نے نادہندہ سرکاری اداروں لی لسٹ جاری کر دی
09:34 PM, 28 Aug, 2023
لاہور: ترجمان لیسکو کے مطابق مختلف سرکاری ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی لیسکو کی ساڑھے 6 ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔ٹی ایم ایز مجموعی طور پر پونے 3 ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں، رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمے 60 کروڑ سے زائد جبکہ محکمہ ایریگیشن اینڈ پاور کے ذمہ واجب الادا رقم 51 کروڑ سے زائد ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق وزارت ریلوے 41 کروڑ اور ضلعی حکومت لاہور 36 کروڑ اور روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں، قصور کی ضلعی حکومت 34 کروڑ جبکہ پنجاب پولیس 29 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، محکہ صحت 26 کروڑ، میو ہسپتال 16 کروڑ، سروسز ہسپتال 11 کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں، محکمہ جیل خانہ جات کے ذمہ بھی 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔