برطانیہ میں ایئر ٹریف کنٹرول سسٹم میں فنی خرابی ،سینکڑوں پروازیں منسوخ
10:49 PM, 28 Aug, 2023
لندن : برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں فنی خرابی کے باعث 500 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی ایئر ٹریفک کنٹرول ایجنسی کو سسٹم میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیرہوئی۔ 232 پروازوں کو برطانیہ سے دیگر ممالک روانہ ہونا تھا جبکہ271 کو برطانیہ آنا تھا۔ اس حوالے سے ایئر ٹریفک سروس نے کہا کہ آئی ٹی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے فضائی ٹریفک کو محدود کیا گیا۔ فنی خرابی کا پتا لگا کر مسئلے کو ٹھیک کردیا گیا ہے، جبکہ فنی خرابی کے باعث پروازوں میں آنے والے تعطل پر کام کیا جا رہا ہے۔ خرابی کے باعث برطانیہ سے یورپ بھر میں آنے جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں، پروازوں کی منسوخی یا تاخیر سے ہزاروں مسافر ایئرپورٹس میں پھنس گئے۔