ملک بھر میں طوفانی بارش،نشیبی علاقے زیرآب،سڑکیں ڈوب گئیں

10:34 AM, 28 Aug, 2024

ویب ڈیسک: لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے زوردار سپیل نے جل تھل ایک کردیا، موسلادھار بارش سے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں پھر سے سیاہ بادلوں کی انٹری،کالے بادلوں کے بسیرے سے لاہور کا موسم خوش گوار ہو گیا۔ لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی۔

وحدت روڈ  اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاجبکہ کریم مارکیٹ،جناح ہسپتال،جوہرٹاؤن،ملتان چونگی،ٹھوکر،واپڈاٹاؤن،اعوان ٹاؤن،سکیم موڑ،سائنس کالج سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے  موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور مشر قی و جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 31 اگست تک شدید بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار، جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اور لسبیلہ کے مقامی نالوں / ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

اس دوران ملتان، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد جبکہ 29 سے 31 اگست کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد/راولپنڈی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے پر سپیل ویز کھول دئیے گئے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے تاہم اس دوران قصور، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں تیزبارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم اس دوران بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

وادی زیارت 

وادی زیارت کے علاقے کان میں تباہ کن سیلاب،سیب کے باغات ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے،سیلابی ریلے کے بعد باغات بجری اورپتھروں سے بھر گئے۔زیارت سنجاوی کوئیٹہ قومی شاہراھ ٹریفک کیلئے تاحال بند کردی گئی ہے۔

ہرنائی 
ہرنائی میں رات بھر شدید بارش  ہوئی،سیلابی ریلے سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں،ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی ندی کے سیلابی ریلے میں گاڑی پھنسے گئی،گاڑی میں 2 خواتین اور ایک مردِ سوراتھا،پھنسے گاڑی کو ایکسلیٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا۔اسپین تنگی لیویز فورس اور ایکسلیٹر ڈرائیور  حفیظ اللہ نے جان پر کھیل کر گاڑی سور افراد کو بچا لیا۔سیلابی ریلے ہرنائی سنجاوی روڈ طور خم تنگی کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے۔

بالاکوٹ

بالاکوٹ میں وفقے وقفے سے بارش کا سلسلہ 2 روز سے جاری  ہے،بالاکوٹ میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے بھنگیاں کی کسی سے شاہراہ کاغان بند  ہے،بالاکوٹ بھنگیاں کی کسی سے کریش پلانٹ کا سارا ملبہ شاہراہ کاغان پر آنے سے شاہراہ کاغان ٹریفک کے لیے بند  ہے،بالاکوٹ کے ساحتی مقامات  کاغان ناراں شوگراں میں وفقے وقفے سے بارشیوں کا سلسلہ جاری  ہے،بالاکوٹ کے ساحتی مقامات میں بارش جاری ہلکی ہلکی سردی محسوس ہورہی ہے۔

بالاکوٹ میں بارشیوں کا سلسلہ وفقے وفقے سے جاری  ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز تک بارشیوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

سندھ

تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں شدید بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  آج صبح سے سب سے زیادہ بارش میرپور خاص میں 23 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، ٹنڈو جام 8 ، جیکب آباد 5 جبکہ حیدر آباد اور مٹھی میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی،بدین 3 جبکہ ٹھٹھہ، شہید بےنظیرآباد اور لاڑکانہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

کراچی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوار  ہوگیا،کراچی ڈیفنس ،کلفٹن قیوم آباد اور اطراف میں بوندا باندی جاری ہے اور کراچی میں وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز شدت کی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مون سون ہوا کا انتہائی کم دباؤ اس وقت سندھ اور بھارتی گجرات کی سرحد پر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   بارش برسانے والا ڈیپ ڈپریشن کراچی اور ملحقہ علاقوں کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے گا،ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھنے سے کراچی میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مون سون کا طاقتور سسٹم ہےجو ڈیپ ڈپریشن کی شکل میں موجود ہے،ڈیپ ڈپریشن کے نتیجے میں 28 سے 33 نارٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں،28 سے 30 اگست تک زیادہ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،طاقتور مون سون ہواوں کا سسٹم کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشیں برسائےگا۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے،ٹھٹھہ ، بدین میں 300 تا 400 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے،تیزہواؤں اوربارشوں سے کمزورچھتیں اوردیواریں گرسکتی ہیں،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصدہے،شمال مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعدادو شمار جاری کردیے,آج سب زیادہ بارش گلشن حدیدمیں12ملی میٹرریکارڈ ہوئی,سرجانی ٹاون میں11نارتھ کراچی 3.2اورگلشن معمار2.6ملی بارش ہوئی,سب سے کم بارش کیماڑی میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ جاری کردہ اعدادوشمار آج سہ پہر3 بجے کے بعد سے اب تک کے ہیں۔

بلوچستان

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود ہے جس کے باعث بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خضدار، قلات، لسبیلہ، آوران، نصیر آباد، سبی، جعفر اباد، کوہلو، ہرنائی، بولان، جھل مگسی اور پنجگور میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں پارہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ کشمیر، وادی نیلم ، مظفر اباد، روالاکوٹ، پونچھ، باغ،  میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پخونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیئشیر لیک آوٹ برسٹ کا بھی قوی امکان  ہے۔

کراچی/ بارش کے دوران حادثات، چھت گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات 

کراچی میں بارش کے دوران حادثات، چھت گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے،افغان بستی میں چھت گرنے سے میں بیوی جاں بحق، اور ان کی بیٹی زخمی ہو گئے، رزاق آباد میں چھت سے گر کر 8 سالہ بچہ جان کی بازی ہار بیٹھا، سائٹ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ناردرن بائی پاس کے قریب افغان بستی میں رات گئے گھر کی چھت گر گئی،جس سے 73 سالہ عرض محمد اور 67 سالہ خاتون آغا گل جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں میاں بیوی تھے،حادثے میں ان کی بیٹی شکریہ خانم زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سائٹ ایریا میں فلیٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی شناخت زمان کے نام سے کی گئی۔

 این ڈی ایم اے الرٹ

این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے الرٹ جاری کر دیا،آج سے 28 اگست کے دوران پنجاب اور کے پی میں شدید بارش سے طغیانی کا خدشہ ہے،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 28 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی،اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے اور سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں سوات، دیر، مردان، کوہستان، بونیر اور گلیات کے ندی نالوں کے بہائو میں اضافہ متوقع ہے،پشاور، صوابی، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت کے ندی نالوں میں بھی بہا میں اضافہ متوقع ہے،29 اگست تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے،موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑوں پر لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔

مزیدخبریں