فیصل آباد میں ہڑتالیوں کاتاجروں پرتشدد،2افرادگرفتار

01:42 PM, 28 Aug, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنان اور تاجروں کے درمیان ہاتھاپائی، پولیس نے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور تاجروں نے دوکانیں بند کروانے پر بھوآنہ بازار میں جھگڑا ہوگیا۔

دوکانیں بند کروانے پر کارکنان اور تاجروں نے ایک دوسرے پر تشدد کیا۔

پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں