ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان،میاں نواز شریف ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا اپنے معالجین سے روٹین چیک اپ کرانے کیلئے لندن جانے کا امکان ہے۔میاں نواز شریف ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: "صدی کی ڈکیتی": اڑھائی ارب ڈالر لوٹنے والے تاجر کے وارنٹ گرفتاری جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف لندن میں اپنے قیام کے دوران طبی معائنہ اور اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے،میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف کا بیگ لندن کے لیے تیار ہے صرف ضروری سامان اٹھانا ہے۔