آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی رینکنگ جاری کر دی

03:24 PM, 28 Aug, 2024

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی۔ 

بابر اعظم کی رینکنگ میں چھ درجے تنزلی  ہوئی جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر  برقرار ہے۔۔ رینکنگ میں محمد رضوان کی بہتری ہوئی ہے۔

آئی سی سی پلئیرز رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کی رینکنگ میں تنزلی کے بعد بابر اعظم رینکنگ میں چھ درجے نیچے آگئے۔ بابر اعظم تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر  برقرار ہے۔ 

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل تیسرے نمبر موجود ہیں البتہ ہیری بروک تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ 

دوسری جانب محمد رضوان کی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے،محمد رضوان کی سات درجے رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ 

عثمان خواجہ اور محمد رضوان کے یکساں پوائنٹ بلترتیب دس اور 11 پر موجود ہیں اور سعود شکیل 14 سے 13 نمبر آ گئے ہیں۔

مزیدخبریں