ملک میں جاری انٹرنیٹ کی  سست روی  اور خرابی کب ٹھیک ہوگی؟ اہم خبر آگئی

04:12 PM, 28 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) ملک میں جاری انٹرنیٹ کی  سست روی کی بنیادی وجہ میرین کیبلز کی خرابی قرار دیدی گئی۔

ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے  دوسرا باضابطہ ردعمل جاری کردیا ہے۔ جس میں ملک میں جاری انٹرنیٹ کی  سست روی کی بنیادی وجہ میرین کیبلز کی خرابی قرار دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ  عالمی  سطح پر پاکستان کو جوڑنے والی 7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے 2 خراب ہیں،ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق  سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی گئی ہے،  اے اے ای -1 کی مرمت سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں