(ویب ڈیسک ) کراچی میں کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ تفتیشی حکام کو موصول ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ تفتیشی حکام کو موصول ہوگئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ پولیس افسران کے ذریعے عدالت میں پیش کی جائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ڈرائیور کی میڈیکل رپورٹ سیل کرکے عدالت میں جمع کروائی جائےگی۔ ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں آئس منشیات کی موجودگی پائی گئی۔