سولرمصنوعات سے متعلق چیئرمین پی اے سی کا اہم بیان

06:22 PM, 28 Aug, 2024

ویب ڈیسک: چیئرمین پی اے سی  عامر چوہدری نے کہا غیرمعیاری سولرمصنوعات صارفین اورمعیشت کے لئےزہرقاتل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سولر کانفرنس ہوئی جس کے بعد چیئرمین پی اے سی  عامر چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ غیرمعیاری سولرمصنوعات صارفین اورمعیشت کیلئےزہرقاتل ہیں،ناقص معیارکےشمسی پینلزقومی اہمیت کامعاملہ ہیں،غیرمعیاری شمسی موادکی درآمدسےصارفین کونقصان ہورہاہے،غیرمعیاری مصنوعات کی درآمدسےپاکستان ڈمپنگ گراؤنڈبن سکتاہے۔

چیئرمین پی اے سی عامر چوہدری کا کہناتھا کہ غیرمعیاری شمسی مصنوعات درآمدکنندگان ملکی وقارکوداغدار کر رہے ہیں،حکومت اور ریگولیٹری حکام غیر مجاز درآمد کنندگان کے خلاف کارروائی کریں، کانفرنس میں سولردرآمد کنندگان اور ڈسٹری  بیوٹرز نے تجاویز بھی پیش کیں۔

مزیدخبریں