ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا گیا 

08:35 PM, 28 Aug, 2024

ویب ڈیسک: چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر  نے کہا آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیا گیا، نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پُر کریں اور فائلر بن جائیں۔

تفصیلات کےمطابق  نعیم میر کا کہناتھا فائلر بنتے ہی 236 جی کا ٹیکس  0.1 فیصد ہو جائے گا، فائلر بنتے ہی 236 ایچ کا ٹیکس  0.5 فیصد ہوجائے گا جو ایڈجسٹ ایبل ہے، تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہوگا، آسان ٹیکس ریٹرن میں ٹریڈر اپنا بینک اکاونٹ نمبر درج کرے گا۔

چیف کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا اس بینک اکاونٹ میں ریفنڈ کی رقم خودکار طریقے سے ریفنڈ ہوجائے گی، آسان ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کی گئی آمدن پر ٹیکس لگایا جائے گا، آسان ٹیکس ریٹرن خودکار طریقے سے ٹریڈر کو اس کا واجب الادا ٹیکس بتا دے گا،ہم اب وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

نعیم میر نے مزید کہا کہ تاجر بھی احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مزاکرات کی میز پر آجائیں، یہ ہم سب کا ملک ہے اور ہم نے ملکر ہی چلانا ہے۔

مزیدخبریں