مشہور کھلاڑی نے اپنے کروڑ پتی والدین کو گولی مار دی
04:39 AM, 28 Dec, 2021
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے مشہور باڈی بلڈر ڈینو ٹوماسیٹی نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے والدین کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا ہے۔ ملزم ڈینو ٹوماسیٹی کو کرسمس کی رات نیو جرسی سے گرفتار کیا گیا تھا، اب اسے ناساؤ کاؤنٹی سے نیویارک کے حوالے کیا جائے گا۔ ڈینو کے والد روکو ٹوماسیٹی اور والدہ ونسیٹا مارسیکاانو شدید زخمی ہیں۔ ان دونوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ڈینو ٹوماسیٹی ہی اصل ملزم ہے جو اپنے والدین کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ اس کرائم میں مزید لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں، اس لئے واقعے کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔ خیال رہے کہ روکو ٹوماسیٹی کا شمار امریکا کے امیر ترین اشخاص میں ہوتا ہے۔ وہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے نیویارک شہر میں کئی عمدہ عمارتیں تعمیر کیں۔ جس میں گولڈ مین سیکس کا ہیڈ کوارٹرز، گراؤنڈ زیرو کے قریب بینک آف امریکا شامل ہے۔ ان کی کمپنی نے فریڈم ٹاور کی تعمیر کے لیے کنکریٹ بھی فراہم کیا تھا۔