متحدہ عرب امارات میں پہلی بار غیر مسلم جوڑے کو میرج لائسنس جاری

09:33 AM, 28 Dec, 2021

Rana Shahzad
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے پہلی بار ایک غیر مسلم جوڑے کو شادی کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ اس جوڑے کا تعلق کینیڈا سے بتایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ یو اے ای کی آبادی تقریباً ایک کروڑ ہے، ان میں سے 90 فیصد تعداد غیر ملکیوں کی ہے۔ تیونس اور الجیریا میں سول میرج کی اجازت ہے۔ تاہم مشرق وسطٰیٰ میں ایسی شادیاں عام نہیں ہیں۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات حکام نے بالغ افراد کے لئے بنائی جانے والی فلموں کو سینسر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 19 دسمبر سے یو اے ای کے تمام سنیما میں فلموں کی نمائش کے لئے 21 ون پلس ایج ریٹنگ متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس سہولت کے تحت اب 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد مخصوص فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس فیصلے کے تحت شہریوں کے سینما گھروں میں عمر کی حد کے معیار کو سختی سے نافذ کیا گیا ہے۔ 2018ء میں اماراتی حکام نے تفریحی مواد کے لئے ایج ریٹنگ کو لازمی قرار دیا تھا۔
مزیدخبریں