وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی 2022 تا 2026 کی منظوری دیدی
10:42 AM, 28 Dec, 2021
وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی 2022 تا 2026 کی منظوری دیدی. نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی. پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی 2022 تا 2026 کیلئے ہے. قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا. قومی سلامتی پالیسی کی گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں منظوری دی گئی تھی، پالیسی پر عملدر آمد کے لیے پالیسی فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔