سال 2021ء میں بجلی کتنی مہنگی ہوئی ؟

12:15 PM, 28 Dec, 2021

احمد علی

سال 2021 بجلی صارفین پر بھاری گزرا، سال2021 میں بجلی 23 روپے 03 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہوئی جبکہ اضافہ ماہانہ,سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس,بنیادی ٹیرف, سرچارج کی مد میں کیا گیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 9 بار اضافہ کیا گیا، بجلی صارفین پر 650 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں بجلی 12 روپے11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، .

ذرائع نے کہا ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی اضافی وصولیاں ماہانہ بنیادوں پر کی گئیں، ایک ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کا اثر صرف ایک ماہ کیلئے ہوتا ہے، فروری 2021 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا، اکتوبر میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں بجلی ایک روپے 72پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، اکتوبر 2021 میں ایک روپے 25 پیسے کا سرچارج بھی لگایا گیا اور نومبر2021 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا گیا ، جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی89 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی،

ذرائع کے مطابق 2021 میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں بجلی ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سستی بھی کی گئی، نومبر کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافہ متوقع ہے ، اس طرح سال 2021 میں بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 23 روپے 3 پیسے اضافہ ہوا.

مزیدخبریں