کرپشن کے الزامات پر ایڈیشنل سیشن جج نوکری سے برطرف

12:06 PM, 28 Dec, 2022

احمد علی
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج نثار علی کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نثار احمد کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نثار احمد کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت انکوائری شروع کی گئی تھی، نثار احمد کو وضاحت کیلئے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئیم نثار احمد نے پیش ہو کر اپنے خلاف الزامات پر وضاحت بھی پیش کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد کے خلاف کرپشن الزامات پر نوکری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
مزیدخبریں