پی سی بی کا نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
03:59 PM, 28 Dec, 2022
لاہور: پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوپنر شرجیل خان اور شان مسعود کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ان کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، طیب طاہر بھی شامل ہیں۔ 21 ممکنہ اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان ، عبداللہ شفیق، حارث روف، امام الحق، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، نسیم شاہ بھی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دہانی بھی ابتدائی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔ پاکستان کر کٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان ، خوشدل شاہ اور شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہیں ۔ شاہد آفریدی کی سربراہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا انتخاب کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ حتمی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان پاکستان کپ کے اختتام پر کیا جائے گا۔