الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی
04:33 PM, 28 Dec, 2023
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے نگران کابینہ سے جانب دار وزرا کو ہٹانے کے معاملے پر وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔ فیصلے میں کہا کہ وفاقی وزیر کے خلاف درخواست ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں ،وفاقی وزیر عہدے پر رہتے ہوئے انتخاب پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن کے حکم پر نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔